A Pakistani Voice

This blog is dedicated for Pakistan, Islam, Muslims and Media.

Saturday, April 02, 2005

بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اور بلوچستان

بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اور بلوچستان

بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اس وقت حالات حاضرہ کی سب سے بڑی اردو ویب

ساءیٹ ھے۔ روزانہ لاکھوں اردو قارءین اس ویب ساءیٹ کو وزٹ کرتے ہیں۔ بلوچستان کے موجودہ معاملے کو بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے بہت اچھالا۔ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے بلوچستان پر خبروں کے علاوہ تقریبأ 50۔60 خاص رپورٹیں، مضامین، تبصرے اور پول شاءیع کیے۔ ان سب میں ایک بات مشترک ھے کہ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے اس لڑاءی کو ھمیشہ بغاوت اور بلوچوں کو باغی کا نام دیا۔ سوچنے کی بات ھے کہ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے اس مسلے کو بغاوت کا روپ دینے کی کوشش کی ھے تو اس کے کیا پس پردہ مقاصد ہیں؟

اپ بتاییں کیا ھمارے کسی سیاستدان نے اس جھگڑے کو بغاوت کہا ھے؟ کیا کسی نے یہ کہا ھے کہ بلوچ بغاوت کر رھے ہیں؟ کیا بلوچ سرداروں یا بگتی صاحب نے یہ کہا ھے کہ وہ بغاوت کر رھے ھین؟

جب یہ بغاوت نہیں ھے اور کسی نے اسے بغاوت کہا یا سمجھا بھی نہیں ھے تو بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اسے بغاوت کا روپ کیوں دے رھی ھے؟ ذرا سوچیں کہ اس جھگڑے کو بغاوت کا روپ دینے کے پیچھے کیا اغراض و مقاصد ھو سکتے ہیں؟

اخر وانا میں ھونے والی لڑاءی کو بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے بغاوت کا نام کیوں نہیں دیا تھا؟

اءیے بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کی ان رپورٹوں کے نام اور سرخیوں کا جاءیزہ لیتے ھیں۔

1- بلوچستان باغی کیوں؟

2- 58 سالوں میں 4 بغاوتیں

3- کیا بلوچ بغاوت پھیل سکتی ھے؟

4- کیا بلوچستان میں بغاوت کے نءے اثار ملکی سلامتی کو درپیش بڑے مساءیل کی نشاندھی کر رھے ھین؟

اب گوادر کا جاءیزہ لیتے ہیں۔ پچھلے دنوں بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کی ٹیم یہاں موجود تھی۔ گوادر کے بارے میں بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے جو رپورٹیں اور مضامین شاءیع کیے ہیں ان میں سے کچھ کی سرخیاں حاضر خدمت ہیں

1- گوادر، ترقی یا کالوناءیزیشن۔ پارٹ ون

2- گوادر، ترقی یا کالوناءیزیشن۔ پارٹ ٹو

3- گوادر، شکوے، شکایتیں، خدشات

4- گوادر میگا سٹی؟ میگا سٹی کے دعوے اور غاءیب شہری سہولتیں

5- تیز تر ترقی، کہاں لے جاءے گی؟

6- گوادر ، زمین سونا بن گءی ھے مگر۔۔۔۔

اب ذرا سوچیں کہ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ گوادر میں ھونے والی ترقی کو کالوناءیزیشن کا نام کیوں دے رھی ھے؟ کیا پاکستان کسی غیر ملک کو فتح کر کے اپنی کالونی بنا رھا ھے؟ جب پاکستان اپنے ھی ایک صوبے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کر رھا ھے تو بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اسے کالوناءیزیشن کا نام دے کر کون سے مقاصد حاصل کرنا چاھتی ھے؟

حقیقت یہ ھے کہ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ چند پاکستانیوں کو اس بندرگاہ اور اس ترقی کے خلاف ابھارنا چاھتی ھے۔ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ ان ترقیاتی کاموں کے مخالفین کی اراء نمایاں کر کے شاءیع کرتی ھے جبکہ ترقیاتی کاموں کے حق میں بولنے والوں کی اراء صرف خانہ پری کے لیے دی جاتی ہیں۔ مندرجہ ذیل سرخیوں کے بارے میں اپ کا کیا خیال ھے؟

گوادر میگا سٹی؟میگا سٹی کے دعوے اور غایب شہری سہولتیں

اس سرخی سے ظاہر ھے کہ مضمون میں شہری سہولتوں کی عدم موجودگی کا تذکرہ ھے لیکن جناب اس تذکرے کے ساتھ یہ بھی بتایا گیا ھے کہ یہ زمینیں باھر کے لوگ خرید رھے ھیں اور یہ کہ بلوچوں کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی جا رھی ھے۔ اس رپورٹ کے ساتھ ھی ایک دوسری رپورٹ ھے۔ تیز تر ترقی، کہاں لے جاءے گی؟ اس سرخی سے اپ کے ذھن میں کیا اتا ھے؟ یہی نا کہ بہت ترقی ھو چکی۔ اب مزید نہیں ھونی چاہیے۔ اپ خود ہی سوچیں کہ ایک شہر جو ابھی بننا بھی شروع نہیں ھوا اس کی ترقی اور تیز تر ترقی کے بارے میں بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کو اتنا پریشان ھونے کی کیا ضرورت ھے؟ کیا بی بی سی اردو ویب ساءیٹ یہ چاہتی ھے کہ پاکستان یہ ترقی بند کر دے؟بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اس ترقی کو کالوناءیزیشن کا نام دے کر کیا مقاصد حاصل کرنا چاہتی ھے؟ کیا بی بی سی اردو ویب سایءٹ کو گوادر جیسے منصوبوں میں کوءی اچھاءی نظر نہیں اتی؟ کیا بی بی سی اردو ویب ساءیٹ اس چیز کو نمایاں نہیں کر سکتی کہ ان منصوبوں کے مکمل ھونے سے لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا؟۔ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کو گوادر میں ھونے والی ممکنہ ماحولیاتی الودگی کا احساس ھو گیا لیکن کراچی سٹاک ایکسچینج میں ھونے والی قیامت کا پتہ نہیں چلا۔ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ نے کراچی سٹاک ایکسچینج میں ھونے والے تاریخی مندے کے بارے میں کوءی سپیشل رپورٹ نہیں دی کیونکہ یہاں لٹنے والے عام پاکستانی سے اسے کوءیی ھمدردی نہیں ھے۔

بات اصل میں یہ ھے کہ اس وقت اردو قاریءین کے پاس حالات حاضرہ کے لیے کوءی پاکستانی اردو ساءیٹ نہیں ھے۔ ھماری جتنی بھی اردو ساءیٹس ہیں وہ بہت ھی چھوٹی ہیں اور ان میں موجود مواد بھی بھت پرانا ھوتا ھے۔ مواد کیا ھوتا ھے بس چند گھسی پٹی خبریں اور چند کالم ھوتے ہیں۔ اس وقت بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کے مقابلے کی کوءی پاکستانی اردو ویب ساءیٹ نہیں ھے جو اردو قارءیین کو تازہ تریں خبریں اور حالات حاضرہ کا مواد دے سکے۔ چونکہ اردو قارءیین حالات حاضرہ کی معلومات کے لیے بی بی سی اردو ویب ساءیٹ پر جانے کے لیے مجبور ہیں اس لیے بی بی سی اردو ویب سایءیٹ معلومات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے مخصوص مقاصد کے لیے اردو قارءیین کی ذھنی برین واشنگ بھی کر رھی ھے۔

مجھے پوری امید ھے کہ ھمارے با شعور صحافی، کالم نگار، ایڈیٹرز اور سافٹ ویر کے لوگ بی بی سی اردو ویب ساءیٹ کے مقابلے کی پاکستانی ویب ساءیٹ بنا سکتے ھیں۔

اقبال اپنی کشت ویران سے نا امید نہیں ھے

3 Comments:

At 5:51 PM, Blogger k0ety68x said...

Are you stuck in a job that is leading you on the path to no where?
We can help you obtain a College Degree with classes, books, and exams
Get a Genuine College Degree in 2 Weeks!
Well now you can get them!

Call this number now 24 hours a day 7 days a week (413) 208-3069

Get these Degrees NOW!!!

BA, BSc, MA, MSc, MBA, PHD,

Within 2 weeks!
No Study Required!
100% Verifiable

Call this number now 24 hours a day 7 days a week (413) 208-3069

These are real, genuine, They are verifiable and student records and
transcripts are also available. This little known secret has been
kept quiet for years. The opportunity exists due to a legal loophole
allowing some established colleges to award degrees at their discretion.


With all of the attention that this news has been generating, I wouldn't
be surprised to see this loophole closed very soon

Get yours now, you will thank me later
Call this number now (413) 208-3069
We accept calls 24 hours a day 7 days a week.

 
At 9:19 AM, Anonymous bhomiyo said...

Aap ek achcha or famous urdu blog chalate hai usake liye mubarak. Aap ko ek tool ke bare me batana hai jo urdu to Hindi me transliterate karata hai. Hindustan me bahut se log hai jo aapaka blog hindi me padhana chahenge.

Ye link pe click kijiye, vo aapake blog ko Hindi me dikhayega: http://bhomiyo.com/uxh.xliterate/pakvoice.blogspot.com/

Aap ke blog ki jagah koi bhi urdu site ka address dal sakte hai.

urdu-hindi wordlist harroj badh raha hai is liye hindi me sab shabdo ki spelling sahi nahi ho sakti lekin log samaj sake vaisa jaroor hai.

 
At 4:09 PM, Blogger Madhu said...

By typing in Urdu search the web using Yanthram.
http://www.yanthram.com/ur/

 

Post a Comment

<< Home